روس چاہتا ہے مشرق وسطی تنازع جاری رہے تاکہ یوکرین کو امریکی تعاون محدود ہو:زیلنسکی

روس چاہتا ہے مشرق وسطی  تنازع جاری رہے تاکہ یوکرین  کو امریکی تعاون محدود ہو:زیلنسکی

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس چاہتا ہے مشرق وسطٰی میں تنازع جاری رہے تاکہ یوکرین کیلئے امریکی تعاون محدود ہو ، جنگ میں اب تک 15لاکھ روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ماسکو پر ایران کو ڈرونز فراہم کرنے کا الزام عائد کیا جو مشرق وسطٰی میں اسرائیل کے خلاف استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انٹیلی جنس کے ذریعے معلومات ملتی ہیں ، وہ اس بات پر خوش ہیں کہ مشرق وسطٰی میں جنگ مکمل طور پر ختم نہیں ہو رہی ہے کیونکہ ان کو معلوم ہے کہ جب تک امریکا جنگ میں مصروف رہے گا وہ یوکرین کی اس طرح مدد نہیں کرسکیں گے جیسے پہلے کرتے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...