علیم خان میں کوئی عزت نفس ہے تو استعفیٰ دیں :خواجہ آصف
اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں،سیاست کبھی کبھی کو ئی شرم کو ئی حیا بھی مانگ لیتی ہے ہائبرڈ نظام کی کامیابی میں ہماری نجات، موجودہ سیٹ اپ کے جا نیکی نشانیاں نہیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علیم خان صاحب کے پاس عزت نفس نامی کو ئی چیز ہے تو وہ حوصلہ کریں اور استعفیٰ دے کرحکومت مخالف بینچوں پر بیٹھنے کا اعلان کریں،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ راوی کنارے جن کو چونا لگا یا گیا ہے وہ لوگ پچھلے سال سے رو رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا اجلاس آنے والا ہے ، دیکھتے ہیں صرف بڑھکیں مارتے ہیں یا کو ئی استعفیٰ دے کر کشمیری بھائیوں کے ساتھ ساتھ راوی کنارے رہنے والے متاثرین کے ساتھ بھی محبت اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ، سیاست کبھی کبھی کو ئی شرم کو ئی حیا بھی مانگ لیتی ہے ،دریں اثنا ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ہمارے درمیان دراڑیں موجود ہیں لیکن اس وقت موجودہ سیٹ اپ کے جانے کی کوئی نشانیاں نہیں ہیں، آصف زرداری، شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور سسٹم کے دیگر پانچ، چھ لوگ مل کر بیٹھیں اور دیکھیں کہ کیا کرنا ہے۔
مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جو کہا اس کی مکمل توثیق کرتا ہوں،وزیر داخلہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیانات میں فرق ہے ، وزیر داخلہ کے بیان کا ایک سیاسی پہلو بھی ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہائبرڈ نظام کی کامیابی میں ہی ہماری نجات ہے ، مختلف ادوار میں حکومتوں میں رہا ہوں، میں مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔وزیر دفاع نے کہا کہ کیا نواز شریف نے 2013 سے 2016 تک ڈلیور نہیں کیا؟ کیا نواز شریف نے 1991 سے 1993 تک ڈلیور نہیں کیا؟ میں اداروں کو نہیں اشخاص کو الزام ضرور دوں گا وہ چاہے سیاسی ہوں یا اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے ہوں،علاوہ ازیں سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ن لیگ آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی اور ہم کشمیر میں تمام خلفشار ختم کریں گے ،انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے جتنے بھی بیانات دئیے ہیں آج بھی ان پر قائم ہوں، آج کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی بنا کر خون خرابہ کررہے ہیں، ایسی ایسی کہانیاں اور تصاویر پیش کرتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ 60 سال سے بیرون ملک بیٹھے لوگ کہتے ہیں مہاجرین کی سیٹیں ختم کردو، میں نے کہا تھا مہاجرین کی سیٹیں ختم نہیں ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments