نواب ٹاؤن :بیٹے نے مبینہ طور پر 80سالہ ماں قتل کر دی

نواب ٹاؤن :بیٹے نے مبینہ طور پر 80سالہ ماں قتل کر دی

ملزم نے جھگڑے پر والدہ کی گردن پر چھری ماری ،تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئی

لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور کے علاقہ نواب ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے پربیٹے نے مبینہ طور پر چھری کے وار کرکے 80سالہ ماں کو قتل کردیا۔بتایا گیا ہے کہ نواب ٹاؤن جوڈیشل کالونی میں 55 سالہ ملزم نے گھر میں جھگڑے کے دوران اپنی حقیقی والدہ 80 سالہ سلمیٰ لطیف کی گردن پر چھری ماردی جس کے نتیجہ میں عمر رسیدہ ماں موقع پر ہی تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،مقتولہ کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سفاک ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...