38 ماہ میں تعمیر ہونیوالا دنیا کا سب سے بڑا ریلوے سٹیشن

38 ماہ میں تعمیر ہونیوالا دنیا کا سب سے بڑا ریلوے سٹیشن

بیجنگ(نیٹ نیوز)دنیا کا سب سے بڑا ریلوے سٹیشن چین میں واقع ہے اور درحقیقت کسی تعمیراتی عجوبے سے کم نہیں۔

چین پہلے ہی متعدد تعمیراتی عجائب کے لیے جانا جاتا ہے جیسے دنیا کے حیرت انگیز برجز سے لے دنیا کا سب سے بڑا ہائی سپیڈ ریلوے سسٹم۔چونگ چنگ ایسٹ ریلوے سٹیشن جنوب مغربی چین میں واقع ہے اور رقبے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ریلوے سٹیشن ہے جسے جون 2025 میں عوام کے لیے کھولا گیا۔یہ ریلوے سٹیشن ایک کروڑ 30 لاکھ سکوائر فٹ رقبے پر پھیلا ہے یعنی 170 فٹبال گراؤنڈز کے برابر جبکہ نیویارک کے گرینڈ سینٹرل کے مقابلے میں چونگ چنگ سٹیشن 5 گنا بڑا ہے ۔اس ریلوے سٹیشن میں 15 پلیٹ فارمز اور 29 ٹریکس موجود ہیں اور وہاں رش کے وقت 16 ہزار مسافر فی گھنٹہ آتے ہیں۔اس کی چھت کے لیے 16 ہزار 500 ٹن سٹیل کا استعمال کیا گیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...