چونیاں :موٹرسائیکلوں میں تصادم 2افراد جاں بحق ،ایک زخمی
الہ آباد، چھانگا مانگا (نمائندہ دنیا، نامہ نگار)چونیاں میں 2موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم ،2افراد جاں بحق ،ایک شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی علاقہ واں کھارہ موڑ کے قریب تیز رفتاری کے باعث 2 موٹرسائیکلیں آمنے سامنے سے ٹکراگئیں۔۔۔
جس کے نتیجے میں 35 سالہ سعید اور 26 سالہ شہباز موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ 35 سالہ عمیر شدید زخمی ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال چونیاں منتقل کر دیا جبکہ دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر چھانگا مانگا منتقل کر دی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments