ورک لوڈ کو مینج کرنا ہر کھلاڑی کی ذمہ داری:نسیم شاہ
ورک لوڈ کو مینج کرنا ہر کھلاڑی کی ذمہ داری:نسیم شاہ کوشش کر رہے ہیں ماڈرن ڈے کرکٹ کے رنگ میں رنگ جائیں، گفتگو
لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں ماڈرن ڈے کرکٹ کے رنگ میں رنگ جائیں، ضروری نہیں ہوتا کہ سپیڈ سے باؤلنگ کی جائے ، لائن اور لینتھ بھی بہت اہم ہوتی ہے ۔انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے ورک لوڈ کو مینج کرے ، سنٹرل کنٹریکٹ کا نیا ماڈل ہے ، دیکھتے ہیں وہ کیسے کام کرتا ہے ، مانتا ہوں کچھ عرصے سے ہماری فاسٹ بالنگ اتنی اچھی نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ آج کل کی کرکٹ بہت فاسٹ ہو گئی ہے ، ہمیں اپنے آپ کو اس کے مطابق ڈھالنا ہو گا، اب ون ڈے میں 350اور ٹی ٹونٹی میں دو سو رنز آرام سے بن رہے ہیں، ہمارے باؤلرز کو اتنی تیز کرکٹ کی عادت نہیں ہے ۔نسیم شاہ نے کہا کہ مجھے کافی عرصے بعد آف ٹائم ملا ہے ، اپنی فٹنس اور بالنگ پر کام کر رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کی زندگی میں انجریز چلتی رہتی ہیں، شان مسعود سب سے فٹ کرکٹر ہے لیکن انگوٹھے پر بال لگنے سے وہ بھی انجری کا شکار ہوا ہے ، اپنے دونوں بھائی عبید اور حنین کے لیے بہت خوش ہوں، عبید شاہ پاکستان ٹیم میں سلیکٹ ہوا ہے ، فخر کی بات ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments