بیٹی کی جنک فوڈ کی عادت چھڑانے کیلئے جعلی الٹراساؤنڈ

بیٹی کی جنک فوڈ کی عادت چھڑانے کیلئے جعلی الٹراساؤنڈ

بیجنگ(نیٹ نیوز)ایک باپ کی جانب سے اپنی کم عمر بیٹی کی جنک فوڈ کھانے کی عادت چھڑانے کے لیے اختیار کیا گیا انوکھا طریقہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

یہ ویڈیو چینی والد کی ہے جس نے بیٹی کی جنک فوڈ کھانے کی عادت سے پریشان ہو کر جعلی الٹراساؤنڈ ویڈیو کا سہارا لیا اور بیٹی کو یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ جنک فوڈ کھانے کی وجہ سے اس کے پیٹ میں ایک کیڑا پیدا ہو گیا ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب پیٹ میں آئس کریم یا جنک فوڈ جیسی کوئی چیز جاتی ہے تو وہ کیڑا خوب مزے لے کر اسے کھاتا ہے اور مزید بڑا ہوتا جا رہا ہے ۔ حیران کن طور پر یہ طریقہ کارگر ثابت ہوا اور بچی نے مبینہ طور پر جنک فوڈ مکمل طور پر چھوڑ دیا۔واقعے کی ویڈیو اور کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...