محسن نقوی کابیان اعتراف جرم،ہائبرڈ نظام نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردیں:جے یو آئی ف

محسن  نقوی  کابیان اعتراف  جرم،ہائبرڈ  نظام  نے  ملک  کی  جڑیں  کھوکھلی  کردیں:جے  یو  آئی  ف

ہائبرڈ نظام کے خالق اور اس کا حصہ لوگ، ملک کو اس مقام پر پہنچانے کے ذمہ دار ،طے یہ کرنا ہے کون ہے اسکا خالق؟ نظام عدل کا کنٹرول ، اسمبلیوں کی خرید و فروخت ، دھاندلی زدہ الیکشن، غیر آئینی ترامیم نظام کے سیاہ کارنامے :ترجمان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمیعت علمائے اسلام (ف) نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر کہا ہے کہ ہائبرڈ نظام کی ناکامی کا اعتراف خود اس کے خالق نے کر لیا ہے ،مولانا فضل الرحمن پچھلے دو سال سے اس نظام کی ناکامی کا بار بار کہتے رہے ہیں،ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ سسٹم کی خرابی اور کمزوری کا تو بچے بچے کو علم ہے ، وفاقی وزیر کی اپنی ہی حکومت کے خلاف چارج شیٹ لمحہ فکریہ ہے ، طے یہ کرنا ہے کہ اس سسٹم کے خالق کون ہیں اور اس کی خرابی کے ذمہ دار کون ہیں؟مز ید کہا کہ ہائبرڈ نظام کے خالق اور اس کا حصہ بننے والے لوگ، ملک کو اس مقام پر پہنچانے کے ذمہ دار ہیں، ہائبرڈ نظام نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں، محسن نقوی کا بیان اعتراف جرم کے زمرے میں آتا ہے ، نظام عدل کا کنٹرول، شعائر اسلام کی توہین، اسمبلیوں کی خرید و فروخت ، دھاندلی زدہ انتخابات، آئین پاکستان میں غیر آئینی ترامیم اس نظام کے سیاہ کارنامے ہیں، آئین سے ماورا ہر قدم ملک اور نظام کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے ، مزید کہا کہ جے یو آئی کے خلاف پروپیگنڈا کرکے ہمیں آئین کے تحفظ کی سزا دی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...