سائبر فراڈ میں ملوث اوڈ گینگ کیخلاف کارروائیاں،27 ملزم گرفتار

سائبر فراڈ میں ملوث اوڈ گینگ کیخلاف کارروائیاں،27 ملزم گرفتار

این سی سی آئی اے نے لاہور سے 13 ملزموں کو پکڑا، ڈیجیٹل شواہد برآمد ملزمان بینک افسر، کسٹمز اور پولیس کے اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹتے تھے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا سائبر فراڈ میں ملوث اوڈ گینگ کیخلاف کریک ڈاؤن،لاہور، ملتان اور فیصل آباد سے 27 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان بینک افسر، کسٹمز اور پولیس کے اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹتے تھے ۔تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے نے سائبر فراڈ میں ملوث منظم نیٹ ورک کیخلاف لاہور میں 2 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزموں کو گرفتارکرکے ڈیجیٹل شواہد برآمدکر لئے ، اسی طرح ملتان میں چار آپریشنز کے دوران اوڈ گینگ کے 13 اہم کارندوں کو بھی گرفتار کر لیا، فیصل آباد سے اکاؤنٹ ہیکنگ میں ملوث ملزم کو قابو کرکے جعلی سمیں برآمدکر لی گئیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...