12وارداتیں،ڈاکوؤں نے 8شہریوں سے لاکھوں لوٹ لئے

12وارداتیں،ڈاکوؤں نے 8شہریوں سے لاکھوں لوٹ لئے

مغل پورہ میں اقبال 4لاکھ 55ہزار ، ہڈیارہ میں عاطف 4لاکھ نقدی سے محروم راوی روڈ ، مزنگ ،کوٹ لکھپت اور لوہاری سے 4افراد کی موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 12وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اورموٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے مغل پورہ میں اقبال سے 4لاکھ 55ہزار روپے اور موبا ئل فون، چوہنگ میں شعبان سے 4لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں ہاشم سے 4لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، نشترکالونی میں ارباز سے 4لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، ہڈیارہ میں عاطف سے 4لاکھ روپے اورموبائل فون،قلعہ گجر سنگھ میں ذیشان سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون ،جنوبی چھاؤنی میں ریحان سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ چوہنگ کے علاقے میں اویس سے 5 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ادھر نامعلوم افراد نے راوی روڈ سے عاشق ، مزنگ سے منتظر،کوٹ لکھپت سے اخلاق اور لوہاری کے علاقہ سے امتیاز کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...