اسرائیلی فوجی اڈے میں بغاوت، 100 فوجی اسلحہ چھوڑ کر فرار

اسرائیلی فوجی اڈے میں بغاوت، 100 فوجی اسلحہ چھوڑ کر فرار

گیواتی بریگیڈ کے فوجیوں کا بٹالین کمانڈر سے تنازع،بٹالین جنگی تیاریوں سے باہر 14اہلکار جنگی ڈیوٹی سے مستقل برطرف ،30روز کے لئے فوجی جیل بھیج دیاگیا

مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی،دنیا نیوز)اسرائیل کے عسکری اڈے سدی تیمان میں فوجیوں نے بغاوت کر دی ،گیواتی بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 100 فوجی بٹالین کمانڈر کے ساتھ تنازع کے بعد اپنا اسلحہ چھوڑ کر اڈے سے فرار ہو گئے ،ان میں تصابار بٹالین کے جنگجو اور کمانڈرز بھی شامل ہیں، فوجیوں کے اس طرح چلے جانے سے یہ بٹالین عملی طور پر جنگی تیاری سے باہر ہو گئی ہے حالانکہ وہ آنے والے دنوں میں غزہ میں فوجی کارروائیوں کا حصہ بننے کی تیاری کر رہی تھی، اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ایک جنگی بٹالین کے کچھ سپاہی اپنے کمانڈروں کی اجازت کے بغیر عسکری اڈا چھوڑ کر چلے گئے اور بتایا کہ اس واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کی جا رہی ہے ، فوجی ذرائع نے اس بغاوت کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ  اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے ،دوسری طرف اسرائیلی فوج نے بغاوت اور نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی پر گیواتی بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 14 اہلکاروں کو جنگی ڈیوٹی سے مستقل طور پر برطرف کر دیا اور انہیں 30 روز کیلئے فوجی جیل بھیج دیا ہے ، اسرائیلی میڈیا کے مطابق تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب کمانڈ سٹاف نے بٹالین کی کمپنیوں کی جانب سے آویزاں نشانات ہٹانے اور تباہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس پر متعدد فوجیوں نے اعتراض کیا تھا۔ اختلاف ختم نہ ہونے پر اہلکار یونٹ چھوڑ کر چلے گئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...