دوران کنسرٹ کیٹی پیری دیوہیکل بوتل میں پھنس گئیں
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری مالٹا میں ہونے والے اپنے کنسرٹ کے دوران ایک منفرد سٹیج سٹنٹ کے باعث غیر متوقع صورتِ حال کا شکار ہوگئیں،پیری اپنی پرفارمنس کے دوران ایک دیوہیکل پھولنے والی پانی کی بوتل کے اندر داخل ہوئیں۔
منصوبے کے مطابق مداحوں کو اس بڑی بوتل کو ہجوم کے اوپر سے گزارتے ہوئے سٹیج کے قریب نصب سٹرا تک پہنچانا تھا، تاہم معاملہ اس وقت بگڑ گیا جب بوتل کو سٹیج کی طرف واپس لانے کے بجائے شائقین اسے مزید ہجوم کے اندر لے گئے ۔ جب انہیں احساس ہوا کہ وہ مسلسل سٹیج سے دور جا رہی ہیں تو انہوں نے بلند آواز میں مداحوں سے کہا کہ انہیں واپس سٹیج کی جانب لے جایا جائے ۔ شائقین نے بالآخر دیوہیکل بوتل کا رخ موڑا اور کیٹی پیری کو بحفاظت اسٹیج تک پہنچا دیا، جس کے بعد انہوں نے اپنی پرفارمنس دوبارہ جاری رکھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments