محبت اور جذبات کی عکاسی،پاکستانی ڈراموں کا کوئی مقابلہ نہیں:شہباز گل
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل نے پاکستانی ڈراموں کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ محبت اور جذبات کی عکاسی کے حوالے سے پاکستانی ڈراموں کا کوئی مقابلہ نہیں۔
شہناز گل نے اپنے پسندیدہ پاکستانی فنکاروں کا ذکر کرتے ہوئے ہانیہ عامر، بلال عباس خان اور فہد مصطفی کے نام لیے۔شہناز گل نے پاکستانی ڈراموں کو منفرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں محبت کی کہانیاں انتہائی فطری محسوس ہوتی ہیں کیونکہ ان میں جسمانی قربت کے بجائے جذبات کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments