2026 میں ٹیم قوم کو فتوحات کے تحفے دے گی:فخر زمان

2026 میں ٹیم قوم کو فتوحات کے تحفے دے گی:فخر زمان

2026 میں ٹیم قوم کو فتوحات کے تحفے دے گی:فخر زمان نوجوان کرکٹرز میں دم ہے تو انہیں ٹیم میں آنا چاہیے ، قومی کرکٹر کی گفتگو

لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر فخر زمان نے کہا کہ 2026ء ختم ہونے سے پہلے قومی ٹیم قوم کو فتوحات کے تحفے دے گی،لیگ کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فرق ہوتا ہے ، نوجوان کرکٹرز میں دم ہے تو اسے ٹیم میں آنا چاہیے ۔انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو تین ماہ سے کیمپ لگا ہوا ہے جس کا ہر کھلاڑی کو فائدہ ہو رہا ہے ، کیمپ میں لڑکوں کو اپنی غلطیاں ٹھیک کرنے کا موقع ملا ہے جبکہ کئی ایسے لڑکے تھے جو کیمپ سے پہلے مینجمنٹ کی نظروں میں نہیں تھے ، اب آ گئے ہیں۔فخر زمان نے کہا کہ جب جیت نہیں پاتے تو لوگ باتیں کرتے ہیں، جب جیت جائیں تو چھوٹی موٹی غلطیوں پر پردہ پڑ جاتا ہے ، ہمارے پاس ابھی بھی فاسٹ باؤلنگ ڈیپارٹمنٹ میں ٹیلنٹ موجود ہے ، ایک چیز بتا سکتا ہوں کہ آئندہ قوم کو اچھی کرکٹ کھیلتے دکھائی دیں گے ۔قومی کرکٹر نے کہا کہ میں مکمل صحت یاب ہو گیا ہوں، بیٹنگ کرنا بھی شروع کر دی ہے ، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ اچھا پرفارم کرے ۔انہوں نے کہا کہ بہت سے کرکٹرز پی ایس ایل کے ایک دو میچز کھیل کر پاکستان کرکٹ ٹیم میں آ جاتے ہیں، میرے خیال سے کسی کرکٹر کو اتنی جلدی کرکٹ میں نہیں لانا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...