بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان نہیں بنانا چاہیے تھا:محمد عامر

بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان  نہیں بنانا چاہیے تھا:محمد عامر

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہاہے کہ بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان نہیں بنانا چاہیے تھا۔

محمد عامر نے ایک انٹرویو میں کہاکہ بابر نے ابھی طویل عرصے کے بعد اچھی کارکردگی دکھانا شروع کی ہے اور ایسی صورتِ حال میں دوبارہ ٹیسٹ کپتانی کی ذمے داری دے کر ان پر اضافی دباؤ ڈال رہے ہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان میں ہر ایک چیز کے لیے جواب دینا پڑتا ہے ، میری ذاتی رائے یہ ہے کہ انہیں بطور کھلاڑی کپتانی کے دباؤ سے آزاد ہو کر کھیلنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...