والدہ کو مسلسل زندگی کی جنگ لڑتے دیکھا:سنجے دت

 والدہ کو مسلسل زندگی کی جنگ لڑتے دیکھا:سنجے دت

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے اپنی زندگی کے ایک انتہائی تکلیف دہ باب کو یاد کرتے ہوئے والدہ نرگس دت کی کینسر کے باعث موت کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی ہے۔

67 سالہ اداکار نے حالیہ گفتگو کے دوران والدہ نرگس دت کی لبلبے کے کینسر سے جنگ اور ان کے آخری ایام کو یاد کیا ہے ۔ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سنجے دت نے بتایا کہ میں نے اپنی والدہ کو زندگی کی جنگ لڑتے دیکھا اور مجھے محسوس ہوتا تھا کہ نرگس دت کسی نہ کسی طرح اپنے گھر واپس آنا چاہتی تھیں۔سنجے دت کے مطابق والدہ گھر واپس آنے تک مسلسل زندگی کی جنگ لڑتی رہیں، لیکن گھر پہنچنے کے بعد انہوں نے ہمت ہار دی اور کچھ ہی عرصے بعد انتقال کر گئیں۔نرگس دت 1981 میں 51 برس کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...