13 سال پی ٹی وی کے گیٹ کے باہر کھڑا رہا:عارف لوہار
لاہور(شوبز ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک سنگر عارف لوہار نے کہا ہے کہ میں 13 سال تک پی ٹی وی کے گیٹ کے باہر کھڑا رہا، مجھے کسی نے اندر جانے نہیں دیا۔ اتنے بڑے باپ کا بیٹا ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا رہا۔
میرٹ پر آگے بڑھتا رہا۔عارف لوہار نے کہا کہ آج کی نئی نسل کو بہت آسانیاں میسر ہیں۔ جب میں چائلڈ سٹار تھا تو مشکلات کا سامنا کیا۔ چمٹا اور جگنی پوری دنیا میں میری شناخت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ، میری موسیقی اور روح پاکستانیت سے سرشار ہے ، نئی نسل میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ۔عارف لوہار کا کہنا تھا کہ میرے 150 المبز ریلیز ہوچکے ہیں، میرے بچے شوقیہ گلوکار ہیں، لیکن مجھے امید ہے کہ یہ بھی پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments