میزان الٹرا رچ کی فواد خان کی نئی فلم کیلئے شعیب منصور سے شراکت داری
لاہور(شوبز ڈیسک)میزان گروپ کے پریمیم چائے کے برانڈ، ’میزان الٹرا رچ‘ نے پاکستان کے لیجنڈری فلم ساز شعیب منصور کے ساتھ ایک اہم اشتراک کا اعلان کیا ہے۔۔۔
جو ان کی آنے والی بین الاقوامی فیچر فلم ہے اور اس میں مشہور اداکار فواد خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔اس شراکت داری کو کراچی میں منعقدہ ایک باضابطہ تقریبِ معاہدہ کے دوران حتمی شکل دی گئی۔ یہ ایک ایسے فلمی اشتراک کا آغاز ہے جو پاکستان کے انتہائی ممتاز فلم سازوں میں سے ایک اور ملک کے سرکردہ ایف ایم سی جی گروپس میں سے ایک کو یکجا کرتا ہے ۔اس معاہدے پر شومین پروڈکشنز کی نمائندگی کرتے ہوئے شعیب منصور اور میزان گروپ کے چیف گروتھ اینڈ سٹریٹجی آفیسر، کاشف آفندی نے دستخط کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments