اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام،38ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام،38ارب منافع

546.13 پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 176,094 پربند ہوا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی دنوں کی فروخت کے دباؤ کے بعد جمعہ کو خریداری کا رجحان واپس آ گیا جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس کی ایک لاکھ 76ہزار کی حد بحال ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ خریداری کا رجحان مختلف شعبوں میں دیکھا گیا جس سے بینچ مارک انڈیکس ایک موقع پر 177,108.66 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا،تاہم کاروباری سیشن کے دوسرے نصف میں رجحان یکسر تبدیل ہوگیا۔ انڈیکس تقریباً 177,000 پوائنٹس کی سطح سے گر کر 176,000 سے بھی نیچے آ گیا  ۔شدید گراوٹ کے باوجود مارکیٹ نے کاروبار کے آخری لمحات میں معمولی سنبھالا لیا اور کچھ حد تک بحالی میں کامیاب رہی۔ کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای100 انڈیکس 546.13 پوائنٹس کے اضافے سے 176,094.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30اورآل شیئرزانڈیکس میں بھی تیزی رہی۔حصص بازار میں جولائی میں ساڑھے 19 کروڑ شیئرز کے سودے 862 ارب روپے میں طے ہوئے ، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 38 ارب بڑھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...