برآمدات پر مبنی اقتصادی حکمت عملی ناگزیر،اسلام آباد چیمبر

برآمدات پر مبنی اقتصادی حکمت عملی ناگزیر،اسلام آباد چیمبر

پالیسیوں میں تسلسل کے بغیر معاشی استعداد سے فائدہ نہیں اٹھایاجاسکتا

اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد چیمبرکے صدر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ پائیدار اقتصادی ترقی، صنعتی توسیع، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کے لیے جامع اور طویل المدتی برآمدات پر مبنی قومی اقتصادی حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے ، پالیسیوں میں تسلسل، کاروبار دوست اصلاحات اور نجی شعبہ کی موثر شمولیت کے بغیر پاکستان اپنی معاشی استعداد سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں چیمبر ہاؤس میں تجارت و صنعت سے وابستہ مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔سردار طاہر محمود نے کہا کہ پاکستان کے پاس مضبوط صنعتی بنیاد، باصلاحیت افرادی قوت اور وسیع کاروباری مواقع موجود ہیں تاہم کاروبار کرنے کی لاگت، توانائی کی قیمتیں، پیچیدہ ٹیکس نظام، ریڈ ٹیپ ازم، غیر ضروری ضابطہ جاتی رکاوٹیں اور عالمی منڈیوں تک محدود رسائی ملکی صنعت، سرمایہ کاری اور برآمدات کی رفتار کو متاثر کر رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...