چاندی79،سونا3000 روپے مہنگا،ڈالرمزید سستا

چاندی79،سونا3000 روپے مہنگا،ڈالرمزید سستا

تولہ سونا 4لاکھ 30ہزار 436،دس گرام 3لاکھ 69ہزار 29کاہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر ڈالر کی قدرگھٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کے اضافے سے 4080 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3000 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2572 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 69 ہزار 29 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے پر جاپہنچی تھی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 79 روپے کی کمی سے 6294 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.80 روپے پر بند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...