ایران جنگ سے امریکی تیل کمپنیوں کی چاندی
ایکسن موبل کا منافع د گنا سے بھی زیادہ، شیورون کا پانچ گنا سے بڑھ گیا
نیویارک (اے ایف پی) مشرقِ وسطیٰ میں ایران سے متعلق جنگ کے باعث عالمی توانائی منڈی میں پیدا ہونے والی ہلچل نے امریکی آئل کمپنیوں ایکسن موبل اور شیورون کو غیر معمولی مالی فائدہ پہنچایا۔ دونوں کمپنیوں نے جمعہ کو دوسری سہ ماہی کے شاندار مالی نتائج جاری کیے ، جن میں منافع کئی گنا بڑھ گیا۔ایکسن موبل کا خالص منافع بڑھ کر14اعشاریہ 5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں د گنا سے بھی زیادہ ہے ۔ کمپنی کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجہ خام تیل کی بلند قیمتیں اور ریفائننگ کے ریکارڈ منافع رہے ۔دوسری جانب شیورون نے تین ماہ کے دوران 12 اعشاریہ 1 ارب ڈالر منافع کمایا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں پانچ گنا سے بھی زیادہ ہے ۔ سی این این سروے کے مطابق تقریباً دو تہائی امریکی ووٹرز کا خیال ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معاشی پالیسیاں اقتصادی حالات کو مزید خراب کر رہی ہیں، جس سے نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ان پر سیاسی دباؤ بڑھ گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments