میگنیشیم کی کمی خاموشی سے صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہے

میگنیشیم کی کمی خاموشی سے صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہے

لاہور(نیٹ نیوز)ماہرین صحت کے مطابق میگنیشیم انسانی جسم کے لیے نہایت اہم معدنیات ہے۔ میگنیشیم اعصابی نظام کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کی کمی بعض افراد میں بے چینی، گھبراہٹ، چڑچڑے پن اور مسلسل اینزائٹی کا باعث بن سکتی ہے۔

اگر یہ کیفیت طویل عرصے تک برقرار رہے تو اس کی ایک وجہ میگنیشیم کی ناکافی مقدار بھی ہو سکتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم میں میگنیشیم کی کمی جذباتی کیفیت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے ۔ ایسے افراد معمولی باتوں پر زیادہ جذباتی ردعمل دے سکتے ہیں یا ذہنی دباؤ کا زیادہ شکار رہتے ہیں۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے خوراک میں پھلیاں، مختلف اقسام کے میوے ، سبز پتوں والی سبزیاں، مچھلی اور اناج شامل کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جسم کو اس معدنی عنصر کی مناسب مقدار ملتی رہے تو پٹھوں کے درد اور کھچاؤ کے امکانات بھی کم ہو سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...