دنیا کے مہنگے ترین جاپانی آم، قیمت لاکھوں روپے میں

دنیا کے مہنگے ترین جاپانی آم، قیمت لاکھوں روپے میں

ٹوکیو(نیٹ نیوز) جاپانی نسل کے میازاکی آم ایک بار پھر اپنی غیرمعمولی قیمت کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔بھارت کے کاشتکار سندیپ نے اپنی فصل میں تیار ہونے والے میازاکی آم 2 لاکھ 11 ہزار بھارتی روپے فی کلو میں فروخت کیے ، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 6 لاکھ 12 ہزار روپے بنتے ہیں۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک کلو وزن میں صرف چار آم شامل تھے ، یعنی ہر آم کی قیمت بھی غیرمعمولی رہی۔کاشتکار سندیپ نے فروخت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نایاب آم سورت کے معروف تاجر پروین گپتا نے خریدے ہیں۔ ان کے مطابق خریدار گزشتہ سال سے ان کے ساتھ رابطے میں تھے اور اس منفرد آم کی خریداری میں خصوصی دلچسپی رکھتے تھے ۔میازاکی آم اپنی دلکش سرخی مائل رنگت اور منفرد ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں خاص مقام رکھتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...