جنوبی کوریا :گرمی کا نیا ریکارڈ، درجہ حرارت 43ڈگری تک پہنچ گیا
سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا میں ایک صدی سے زائد عرصے بعد درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا،
جہاں جنوب مشرقی شہر یانگ سان میں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مسلسل پانچویں روز درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری ہے جبکہ 20 سے زائد مقامات پر ہنگامی انتباہ نافذ کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments