بحر عمان میں 17 رکنی ماہی گیری کشتی 7 مئی سے لاپتا:ایرانی میڈیا

بحر عمان میں 17 رکنی ماہی گیری کشتی  7 مئی سے لاپتا:ایرانی میڈیا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ سات مئی کو عملے کے 17 ارکان سمیت ایک ماہی گیری کی کشتی بحرِ عمان سے لاپتا ہو گئی تھی۔

بحرِ عمان میں امریکی ہیلی کاپٹروں کی جانب سے ماہی گیری ٹرالرز کو منتشر کرنے کے لیے فلیر داغے جانے کے بعد سے اس کشتی کا کچھ پتا نہیں چل سکا ۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کشتی کا نام شاہین 2 ہے اور اس میں صوبہ ہرمزگان کے شہر کنارک سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر سوار تھے ۔رپورٹ کے مطابق اس کشتی سے آخری رابطہ سات مئی کی صبح عمان کے ساحل سے 70 میل دور ہوا تھا۔اس کشتی کے کپتان کے بھائی نوید بلوچ کا کہنا ہے کہ ‘دیگر کشتیوں کے ماہی گیروں نے بتایا کہ امریکی ہیلی کاپٹر نے کشتیوں کو منتشر کر دیا تھا۔ آدھے گھنٹے بعد تمام کشتیاں ایک دوسرے کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئیں، لیکن شاہین 2 کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...