نئی دہلی :آزاد رکن پارلیمنٹ پر حملہ، چپل پھینک دی،ملزم گرفتار
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے آزاد رکن پارلیمنٹ پپو یادو پر نئی دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران حملہ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص نے ان پر چپل پھینکی اور مبینہ طور پر چاقو کے ساتھ بھی موقع پر پہنچا، تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے اسے قابو کر لیا۔ واقعے کے باعث پریس کانفرنس میں افراتفری پھیل گئی، تاہم پپو یادو محفوظ رہے ۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments