واشنگٹن :جنگلاتی آگ، اسپوکن شہر میں ہزاروں افراد کو فوری انخلا کا حکم
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی ریاست واشنگٹن میں تیزی سے پھیلتی جنگلاتی آگ نے اسپوکن شہر کو لپیٹ میں لے لیا،
جس کے باعث ہزاروں افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔ حکام کے مطابق ریاست میں ریکارڈ خشک سالی اور تیز ہواؤں کے باعث آگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے ، جبکہ 80ہزار 900ہیکٹر سے زائد رقبہ متاثر ہو چکا ہے ۔ گورنر نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے بیرونی آگ جلانے پر پابندی عائد کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments