عمران خان کو عوام کی یاد داشت سے مٹانا ناممکن ، قاسم خان

عمران خان کو عوام کی یاد داشت  سے مٹانا ناممکن ، قاسم خان

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو عوام کی یادداشت سے مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔۔۔

، لیکن یہ ممکن نہیں، 1992ء کے ورلڈ کپ کی فتح کی سالگرہ پر جاری کی گئی تصاویر میں عمران خان کی ورلڈ کپ اٹھانے والی تصویر شامل نہیں کی گئی، جبکہ بعض مواقع پر ان کی تصویر کو بھی دھندلا کر دیا جاتا ہے ، یہ سب  عمران خان کو تاریخ سے مٹانے کی کوشش کا حصہ ہے ، تاہم عوام کی بڑی تعداد آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ،عالمی میڈیا کو انٹرویو میں ا نہوں نے کہا کہ عمران خان سے جب بھی چند منٹ کی گفتگو کا موقع ملتا ہے تو وہ ان کی زندگی کے سب سے قیمتی لمحات ہوتے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چند برسوں سے آزادی اظہارِ رائے محدود ہوچکی ہے اور حکومت مخالف آوازوں کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...