اٹلی میں اٹنا آتش فشاں پھٹ پڑا سسلی ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
روم(اے ایف پی)اٹلی کے جزیرے سسلی میں یورپ کے فعال ترین آتش فشاں ماؤنٹ ایٹنا نے دوبارہ راکھ اور دھویں کے شعلے اگلنا شروع کردئیے ، جس کے باعث قریبی کیٹانیا ایئرپورٹ پر آمد والی پروازیں معطل کردی گئیں۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق آتش فشاں سے خارج ہونے والی راکھ فضا میں پھیلنے کے باعث متعلقہ فضائی حدود بند کردی گئی ہیں۔ ہفتے کو کیٹانیا ایئرپورٹ پر دوپہر 12 بجے تک تمام آنے والی پروازیں روک دی گئیں جبکہ ایئرپورٹ پر موجود طیاروں کی روانگی معمول کے مطابق جاری ہے ۔ 3 ہزار 324 میٹر بلند اٹنا یورپ کا سب سے بلند فعال آتش فشاں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments