یورپی یونین کا میٹا، ٹک ٹاک سے غلط معلومات روکنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ
برسلز(اے ایف پی)یورپی یونین نے میٹا اور ٹک ٹاک سے بحران کے دوران سوشل میڈیا پر گمراہ کن اطلاعات کا پھیلاؤ روکنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
یورپی کمیشن کی ٹیکنالوجی امور کی کمشنر ہینا ویرکونن کے مطابق دونوں پلیٹ فارمز سے بات چیت ہوئی، جبکہ حقائق جانچنے والے اداروں سے تعاون بڑھانے اور نگرانی سخت کرنے پر زور دیا گیا۔ سیوتا میں حالیہ مہاجرین کی آمد کے دوران سوشل میڈیا پر سرحد کھلنے کی افواہ پھیلنے کے بعد ہزاروں افراد سپین داخل ہوئے تھے ۔ حکام کے مطابق واقعے میں 80 افراد ہلاک ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments