ایران:سابق پاسداران کمانڈر محسن رضائی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ مقرر

ایران:سابق پاسداران کمانڈر محسن  رضائی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ مقرر

تہران (اے ایف پی)ایران کے سابق سپاہ پاسداران کمانڈر محسن رضائی کو ملک کی اعلیٰ ترین قومی سلامتی کونسل کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

ایرانی صدارتی ترجمان کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے محمد باقر ذوالقدر کے استعفے اور نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد محسن رضائی کو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے ۔ 71 سالہ محسن رضائی 1981 سے 1997 تک پاسداران انقلاب کے سربراہ رہے اور ایران عراق جنگ کے تقریباً پورے عرصے میں اس عہدے پر فائز تھے ۔ وہ بعدازاں کئی اہم سیاسی عہدوں پر بھی رہے ۔ سابق سربراہ ذوالقدر اب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے سیاسی مشیر ہوں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...