کشمیری آج یوم سیاہ منائینگے ،میرواعظ گھر میں نظر بند

 کشمیری آج یوم سیاہ منائینگے ،میرواعظ گھر میں نظر بند

مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت، سری نگر فوجی چھاؤنی میں تبدیل بھارتی فوج کی زیر سرپرستی ویلیج ڈیفنس گارڈز کے رکن نے ساتھی کو مار ڈالا

سرینگر (اے پی پی)کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے ، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  یوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے جبکہ تمام آزادی پسند رہنماؤں اور تنظیموں نے اسکی حمایت کی ہے ، قابض بھارتی انتظامیہ نے بھارتی یوم آزادی سے قبل پورے مقبوضہ جموں و کشمیر بالخصوص سری نگر کو مکمل طور پر فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے ۔ قابض انتظامیہ نے پاکستان کے حق میں اور غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے پورے مقبوضہ علاقے میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں،شہر بھر میں اہم مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں اورگاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی جارہی ہے ۔دریں اثنا بھارتی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمامیرواعظ عمر فاروق کو مسلسل دوسرے جمعہ کو سرینگر میں گھر میں نظر بند کر کے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد جانے سے روک دیا، دوسری طرف ضلع ادھمپور میں بھارتی فوج کی سرپرستی میں قائم ویلج ڈیفنس گارڈز کے ایک رکن نے فائرنگ کر کے اپنے ساتھی کو ہلاک جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...