اٹلی:سسلی میوزیم سے معروف مصور کے 4نایاب فن پارے چوری

اٹلی:سسلی میوزیم سے معروف مصور  کے 4نایاب فن پارے چوری

روم(اے ایف پی)اٹلی کے جزیرے سسلی میں ایک میوزیم سے نشاۃ ثانیہ کے معروف مصور انٹونیلو دا میسینا کے 4 قیمتی فن پارے چوری ہوگئے ۔

وزارت ثقافت کے مطابق چوری ہونے والے فن پاروں میں 15ویں صدی کے مشہور ’’سان گریگوریو پولی پٹک‘‘کے تین پینل بھی شامل ہیں۔ واردات ہفتے کی شب مصور کے آبائی شہر میسینا کے ایک میوزیم میں ہوئی۔ میئر فیڈریکو باسیلی نے واقعے کو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا۔ واضح رہے اٹلی میں فن پاروں کی چوری کے واقعات عام ہیں۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...