سعودیہ:شدید گرمی کی پیشگوئی درجہ حرارت 50ڈگری تک پہنچنے کا امکان
ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی گئی ہے ، جس کے دوران درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔
سعودی قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق بدھ تک مملکت کے کئی علاقوں میں شدید گرمی رہے گی۔ مشرقی ریجن سمیت ریاض کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔ جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے ۔ تبوک، نجران اور مکہ مکرمہ میں گرد آلود تیز ہواؤں سے حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments