آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں :ترک صدر

 آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے  مفاد میں نہیں :ترک صدر

انقرہ (اے ایف پی)ترکی کے صدر رجب طیب ارد وان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں ،اسے دوبارہ کھولنا ترجیح ہے ۔

ترک صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز کے کنٹرول کے معاملے پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے ۔ارد وان نے الجزیرہ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کے حالیہ دورے کے دوران ان کے ساتھ لبنان کے خلاف اسرائیل کی جنگ کے خاتمے کی ضرورت اور اس سلسلے میں واشنگٹن کے اہم کردار پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔انہوں نے ترکیہ ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ مستقبل میں مصر سمیت دیگر ممالک کے بھی اس معاہدے میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...