وانواتو کے ساحلی علاقے میں 6 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ
سڈنی(اے ایف پی)جنوبی بحرالکاہل کے ملک وانواتو کے ساحل کے قریب 6اعشاریہ1 شدت کا زلزلہ آیا ہے ۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی قصبے پورٹ اولری سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں 188 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ وانواتو کے قدرتی آفات کے محکمے نے فوری طور پر سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی۔ وانواتو بحرالکاہل کے رنگ آف فائر میں واقع ہونے کے باعث زلزلوں کی زد میں رہتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments