واشنگٹن :یوم آزادی پر پاکستانی سفارتخانے میں قائداعظم ؒ کا مجسمہ نصب
واشنگٹن(آئی این پی )امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا مجسمہ نصب کردیا گیا ۔
مجسمے کی نقاب کشائی یوم آزادی کی تقریب کے دوران کی گئی،امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے تقریب کے دوران قائداعظم کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ تقریب میں پاکستانی نژاد امریکی شہریوں، سفارت کاروں اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔ قائداعظم کا یہ مجسمہ ہیوسٹن میں قائم قائداعظم فائونڈیشن کی جانب سے سفارتخانے کو بطور تحفہ دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments