ہنگری :پولش سیاحوں کی بس کھائی میں جاگری، 12افراد ہلاک
بوداپیسٹ(اے ایف پی) ہنگری میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والے سیاحوں سے بھری بس موٹروے سے پھسل کر کھائی میں جاگری، حادثے میں 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق حادثہ اتوار کو رات ایک بجے ایم تھری موٹروے پر پیش آیا، بس بوداپیسٹ سے نیریگ ہازا جارہی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ڈرائیور کے دوران سفر سو جانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔ بس میں 57 مسافر اور 2 ڈرائیور سوار تھے ،10 شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments