کاکروچ جنتا پارٹی انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل، چند گھنٹوں بعد بحال

کاکروچ جنتا پارٹی انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل، چند گھنٹوں بعد بحال

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت ڈپکے نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل کردیا گیا،

تاہم چند گھنٹوں بعد بحال ہوگیا۔ ابھیجیت نے ایکس پر اکاؤنٹ دستیاب نہ ہونے کا سکرین شاٹ  شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام کی کارروائی پر تنقید کی۔ پارٹی نے بعدازاں ایکس پر جاری بیان میں اکاؤنٹ بحال ہونے کی تصدیق کردی۔ بعض صارفین نے واقعے کو بھارت میں جاری نوجوانوں کی احتجاجی تحریکوں سے جوڑتے ہوئے حکومت پر سیاسی مخالفین کو خاموش کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...