بنگلہ دیش کی تاریخی فتح، آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے مات

بنگلہ دیش کی تاریخی فتح، آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے مات

آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 274رنز پر آل آؤٹ ،کیمرون گرین کی سنچری ،بنگلہ دیش نے 57رنز کا ہدف ایک وکٹ پرحاصل کرلیا 9وکٹیں لینے والے حسن محمود پلیئر آف دی میچ قرار،یہ اب تک کی سب سے بڑی فتح ہے :شانتو ،ہم ہرشعبے میں آؤٹ کلا س ہوئے :کمنز

ڈارون (سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش نے شاندار باؤلنگ اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلوی سر زمین پر پہلی تاریخی ٹیسٹ فتح اوردو میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی ۔ ڈارون میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز161رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو کیمرون گرین نے سنچری مکمل کی تاہم دیگر بیٹرز بنگلہ دیشی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے ، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 284 رنز پر پویلین لوٹ گئی، کیمرون گرین 104 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ مہدی حسن میراز نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن محمود نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 198 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے 426 رنز بنا کر 228 رنز کی برتری حاصل کی تھی ۔

آسٹریلیا کی دوسری اننگز 284 رنز پر ختم ہونے کے بعد بنگلہ دیش کو فتح کیلئے 57 رنز کا ہدف ملا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ مومن الحق 30 اور شادمان اسلام 25 رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ حسن محمود نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ بنگلہ دیش کی آسٹریلوی سر زمین پر پہلی ٹیسٹ فتح ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف مجموعی طور پر اس کی یہ دوسری ٹیسٹ کامیابی ہے ۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے 2017 میں ڈھاکہ میں آسٹریلیا کو 20 رنز سے شکست دی تھی۔بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی کو ٹیم کی کسی بھی فارمیٹ میں اب تک کی سب سے بڑی فتح قرار دے دیا۔ان کاکہناتھاکہ مستقبل میں بھی ٹیم کچھ خاص کرنے کی کوشش کرے گی،پوری ٹیم نے کامیابی کیلئے بہت محنت کی۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے اعتراف کیاکہ بنگلہ دیش نے ہمیں ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا،بنگلہ دیش فتح کی مکمل حقدار تھی، انہوں نے ہمیں میچ میں واپس آنے کا زیادہ موقع نہیں دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...