چین کی گوانگ ڈونگ ریجنل مینز ہاکی ٹیم 12 سے 30 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ چین کی گوانگ ڈونگ ریجنل مینز ہاکی ٹیم 12 سے 30 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔
پی ایچ ایف کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان ہاکی روابط کو مزید مضبوط بنانا، پاکستانی کھلاڑیوں کو مسلسل بین الاقوامی معیار کے مقابلوں کا موقع فراہم کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر کھیلوں کے تبادلوں کو فروغ دینا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments