یوایف سی :اسلا م مخاشیف کا مسلسل 17فتوحات کا ریکارڈ
نیویارک(سپورٹس ڈیسک )روس سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹسٹ اسلام ماخاشیف نے آئرش فائٹر این مچاڈو گیری کو شکست دے کر ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔
امریکا کے شہر فلاڈلفیا میں ہونے والے مقابلے میں اسلام مخاشیف نے 5 راؤنڈز پر مشتمل سخت اور سنسنی خیز مقابلے میں ججز کے متفقہ فیصلے کے تحت این مچاڈو گیری کو شکست دی، اس فتح کے ساتھ ماخاچیف نے یو ایف سی میں مسلسل 17 فتوحات کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل یو ایف سی میں مسلسل 16 فتوحات کا ریکارڈ برازیل سے تعلق رکھنے والے اینڈرسن سلوا کے پاس تھا جو اسلام مخاشیف نے چیک میڈالینا کو شکست دیکر برابر کیا تھا۔اسلام مخاشیف کا کہناتھاکہ این مچاڈو گیری ایک بہترین فائٹر اور اچھا انسان ہے ، اور میں اس کی عزت کرتا ہوں،اس سے مقابلہ مشکل تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments