جرمن فوج میں اہلکاروں کی تعداد 13 سال کی بلند ترین سطح پر

جرمن فوج میں اہلکاروں کی تعداد  13 سال کی بلند ترین سطح پر

برلن(اے ایف پی)جرمن فوج میں اہلکاروں کی تعداد 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ وزارت دفاع کے مطابق جولائی کے اختتام پر فوج میں فوجی اہلکاروں کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 700 ہوگئی۔۔

، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 2 فیصد زیادہ ہے ۔ جرمنی نے روس سے بڑھتے خطرات اور امریکا سے کمزور ہوتے تعلقات کے باعث فوج کو جدید بنانے کا منصوبہ شروع کر رکھا ہے ۔ حکومت نے 2035 تک فوجی نفری کم از کم 2 لاکھ 60 ہزار تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...