کم جونگ کا جواب مل گیا

کم جونگ کا جواب مل گیا

واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے میری جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا جواب دے دیا ہے ۔۔۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کم جونگ ان سے رابطہ ہوا ہے اور بات چیت انتہائی مثبت رہی۔ تاہم انہوں نے رابطے کی نوعیت یا پیغام کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ یہ پیش رفت ٹرمپ کی جانب سے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں نمایاں کمی کی ہدایت کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے ۔ شمالی کوریا کی جانب سے ٹرمپ کے دعوے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...