دنیا بھر میں 60 فیصد صحت مراکز بنیادی صفائی سہولیات سے محروم:اقوام متحدہ
جنیوا(اے ایف پی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 60 فیصد صحت مراکز بنیادی صفائی سہولیات سے محروم ہیں، صرف 40 فیصد صحت مراکز میں۔۔۔
مریضوں اور عملے کیلئے بنیادی صفائی کے معیار کے مطابق قابل استعمال بیت الخلا موجود ہیں جبکہ 11 فیصد مراکز میں صفائی کی کوئی سہولت نہیں۔ عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق سب صحارا افریقا میں صرف 23 فیصد جبکہ وسطی اور جنوبی ایشیا میں 55 فیصد مراکز بنیادی صفائی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 93 کروڑ 60 لاکھ افراد ایسے صحت مراکز سے وابستہ ہیں جہاں صفائی کی کوئی سہولت دستیاب نہیں۔ ماہرین نے غریب ممالک میں صورتحال کو زیادہ تشویشناک قرار دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments