سری لنکا:سابق وزیر مقدس پتھر کی چوری میں معاونت پر گرفتار
کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا کے سابق وزیر کیہیلیا رامبوک ویلا کو صدیوں پرانے مقدس پتھر کی چوری میں معاونت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔۔۔۔
سابق وزیر نے دسمبر 2022 میں آخری سنہالی بادشاہ ویرا پراکرما نریندرا سنگھے کے محل سے قیمتی تاریخی پتھر، جسے ’’مون سٹون‘‘ کہا جاتا ہے ، چوری کرانے میں معاونت کی۔ کمیشن نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے اس وقت پولیس کی تحقیقات میں بھی رکاوٹ ڈالی۔ سابق وزیر کو جعلی ادویات خریدنے کے ایک الگ مقدمے کا بھی سامنا ہے ۔ پولیس کے مطابق انہوں نے کینسر کی ایک جان بچانے والی دوا خریدنے کی منظوری دی تھی جو بعد میں پانی نکلی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments