شام :کئی ٹن جوہری مواد برآمد عالمی نگرانی میں دینے کا فیصلہ

شام :کئی ٹن جوہری مواد برآمد  عالمی نگرانی میں دینے کا فیصلہ

دمشق(اے ایف پی)اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے انکشاف کیا ہے ۔۔۔

کہ شام میں کئی ٹن جوہری مواد موجود ہے ، جسے عالمی حفاظتی نگرانی میں لے لیا جائے گا۔ شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے بتایا کہ دمشق نے 17 جولائی کو رضاکارانہ طور پر ایک غیر اعلانیہ مقام پر موجود جوہری مواد سے متعلق ادارے کو آگاہ کیا تھا۔ حکام کے مطابق ابتدائی تکنیکی جائزوں میں مواد کو خطرناک قرار نہیں دیا گیا۔ گروسی نے کہا کہ شامی اور آئی اے ای اے ماہرین مل کر مواد کو محفوظ بنائیں گے ۔ انہوں نے مشرقی شام کے دیر الزور مقام کا بھی دورہ کیا، جہاں مبینہ خفیہ جوہری تنصیب کے شواہد موجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...