امریکا :آئی سی سی صدر،سینئر ٹرائل وکیل پر پابندیاں عائد

امریکا :آئی سی سی صدر،سینئر  ٹرائل وکیل پر پابندیاں عائد

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی)کی صدر ٹوموکو اکانے اور سینئر ٹرائل وکیل عبدولائے پر پابندیاں عائد کردیں۔۔۔

 امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ دونوں عہدیدار ایسے اقدامات میں براہ راست ملوث رہے جنکے ذریعے آئی سی سی نے ان حکومتی اہلکاروں کیخلاف تحقیقات اور قانونی کارروائی کی، جنہوں نے عدالتی دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کیا۔ پابندیوں کے تحت متعلقہ افراد امریکا داخل نہیں ہوسکیں گے اور امریکی مالیاتی نظام میں لین دین بھی نہیں کرسکیں گے ۔ دوسری جانب عالمی فوجداری عدالت نے اعلیٰ عہدیداروں پر امریکی پابندیوں کو قانون کی حکمرانی کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔آئی سی سی نے کہاہے کہ ایسے اقدامات قانون کی حکمرانی کو کمزور کرتے ہیں۔ عدالتی اہلکاروں کو قانون پر عملدرآمد کی پاداش میں دھمکایا جائے تو اس سے پورا بین الاقوامی قانونی نظام خطرے میں پڑ جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...