جرمنی:ڈرون خطرات سے نمٹنے کیلئے نیا تحقیقی مرکز قائم
ہیکلنگن(اے ایف پی)جرمنی نے ڈرون حملوں اور جاسوسی کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کیلئے نیا تحقیقی مرکز قائم کر دیا۔۔۔
جرمن وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنٹ نے مرکز کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ دشمن ڈرونز کے خلاف کارروائی کی صلاحیت نمایاں طور پر مضبوط کی جا رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرونز سے لاحق ہائبرڈ خطرات کے پیش نظر مرکز ملکی سکیورٹی ڈھانچے کا اہم حصہ ہوگا۔ جرمن حکام کے مطابق گزشتہ سال ملک میں حساس تنصیبات کے اوپر تقریباً ایک ہزار مشتبہ ڈرونز پرواز کرتے دیکھے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments